دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریاست بہاولپور کے دوسرے نواب:محمد بہاول خان اول۔۔۔سلطان کُلاچی

ریاست بہاول پور کے دوسرے نواب محمد بہاول خان اول نے 1163ھ بمطابق 1749ء کو وفات پائی۔ آپ کی تدفین ملوک شاہ قبرستان بہاولپور میں ہوئی۔

تحریر و تحقیق: سلطان کُلاچی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

نواب محمد بہاول خان اول (پیدائش 1715ء وفات 1749ء) ریاست بہاولپور کے دوسرے نواب تھے۔ آپ بانی ریاست نواب صادق محمد خان اول کے بڑے صاحبزادے تھے۔ آپ نے بہاولپور شہر کی بنیاد 1748ء میں رکھی۔

محمد بہاول خان اول

مبارک خان دوم

تاریخ پیدائش

سنہ 1715 تا

تاریخ وفات

سنہ 1749 (33–34 سال)

پیدائش.

نواب محمد بہاول خان اول کی پیدائش 1715ء میں ہوئی۔ آپ نواب صادق محمد خان اول کے پہلے صاحبزادے تھے۔[1]

تخت نشینی .

نواب محمد بہاول خان اول یکم ربیع الثانی 1159 بمطابق 1746ء کو تخت نشین ہوا۔

داؤد پوتروں کی شازش.

تخت نشینی کے بعد نواب محمد بہاول خان اول نے اپنی پرانی اور نئی دونوں املاک کو منظم اور دوبارہ آباد کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بہت حد تک کامیاب ہوا۔ نواب کے دشمن وڈیرا محمد خان کہرانی، بہادر خان ہالانی اور دیگر اس خوش حالی سے جلتے تھے۔ انہوں نے صاحب زادہ مبارک خان دوم کو بغاوت پر اکسایا لیکن لال سوہارنا کے نواح میں موجود مخالف افواج کے ساتھ ٹکر لینے سے پہلے بی صاحب زادہ مبارک خان دوم نے اطاعت پیش کر دی۔ اس پر داؤد پوترا باغی ریاست کے مغرب کی طرف بھاگ گئے جہاں علی مراد خان پیر جانی تقریباً خود مختار ہو گیا اور داود پورے خاصی بڑی تعداد میں اس کے ساتھ جا ملے۔

راول رائے سنگھ کا حملہ.

1160ھ بمطابق 1747ء میں راول رائے سنگھ نے ملتان کے صوبہ دار نواب حیات اللہ خان، رئیس سیت پور مخدوم راجو اور خدایار خان کلہوڑا ( شاہ قلی خان) کی مدد سے دراوڑ واپس لے لیا۔

ڈیرہ غازی خان پر حملہ.

1162ھ بمطابق 1747ء میں دیوان کوڑامل کو ملتان کا صوبہ دار بنائے جانے پر ڈیرہ غازی خان کے حاکم جانیسر خان نے بغاوت کر دی۔ لاہور کے صوبہ دار معین الدین نے دیوان کوڑامل کو بغاوت فرو کرنے کا حکم دیا لیکن اس کے پاس اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ بغاوت کو ختم کر سکے۔ ملتان کے صوبہ دار کوڑامل نے اس بغاوت کو کچلنے کے لیے نواب محمد بہاول خان اول سے مدد مانگی۔ نواب نے دیوان کی درخواست قبول کر لی اور اس کی مدد کے لیے فوج روانہ کر دی۔ دیوان اور نواب کی مشترکہ فوج نے ڈیرہ غازی خان پر حملہ کر کے جانیسر خان شکست دے دی اور اسے ڈیرہ غازی خان سے باہر نکال دیا۔ اس امداد کے انعام کے طور پر نواب نے دیوان کوڑامل سے آدم واہن کا تعلقہ دائمی پٹے پر حاصل کرنے کی درخواست کی جسے دیوان نے قبول کر لیا۔ نواب محمد بہاول خان اول نے اس خطے میں بہاول واہ نہر کھدوائی۔

نئے شہروں کی تعمیر .

نواب محمد بہاول خان اول نے 1748ء میں متعد نئے شہر آباد کروائے جن میں قائم پور، حاصل پور، ترنڈ اعلی مراد خان، شہبار پور اور محمد پور لما سمیت متعدد شہر شامل تھے۔

بہاول پور کی تعمیر.

نواب محمد بہاول خان اول نے 1162ھ بمطابق 1748ء میں محمد پناہ خان گھمرانی کی قیام گاہ کر گرد ایک دیوار تعمیر کروائی اور اس کے اندر ایک قصبہ تعمیر کروایا جس کا نام اپنی نسبت سے بہاولپور رکھا۔ اس کی آب پاشی کے لیے نواب نے ایک نہر کھدوائئ جو پیر ہالا گاؤں تک جاتی ہے۔ جس کا نام خان واہ رکھا گیا لیکن بل کھاتی ہوئی گزر گاہوں کی وجہ سے نانگنی مشہور ہے۔

وفات.

ریاست بہاول پور کے دوسرے نواب محمد بہاول خان اول نے 1163ھ بمطابق 1749ء کو وفات پائی۔ آپ کی تدفین ملوک شاہ قبرستان بہاولپور میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ریاست بہاولپور کے پہلے نواب:صادق محمد خان اول۔۔۔سلطان کُلاچی

About The Author