معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا عاصم سلیم باجوہ نے ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
جمعرات کی شب اس اعلان سے کچھ دیر پہلے انھوں نے صحافی احمد نورانی کی خبر میں کیے گئے دعوؤں کو ‘غلط’ اور ‘جھوٹا’ قرار دیتے ہوئے تفصیلی وضاحت جاری کی تھی۔
انھوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں معاونِ خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعے کی صبح اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے اور وہ مکمل توجہ سی پیک منصوبے پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر