جام پور
ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، ایکسین رودکوہی فیصل مشتاق، ایکسین انہار حسن مرتجز،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد اسلم، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر حافظ ممتاز احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مسعود ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔
کسی قسم کی سستی وکوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ اور تمام سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔ نشیبی علاقوں کے لوگوں کو چاہئے کہ
وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، صحت، سول ڈیفنس، سوشل ویلفیئر اور ریونیو اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس وقت تقریبا چار لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی اور رود کوہی کے سیلابی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی APCیا سازشی گٹھ جوڑ سے بلیک میل نہیں ہوگی۔
یہ ملاقاتیں ملکی مفاد نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے
اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیاگیا۔
بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔ اپوزیشن کے خلاف نیب کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
جس نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہا ہے۔ اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور یہ چور مچائے شور والا حساب ہے۔
اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو اس کو شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ
پنجاب اسمبلی میں دوسری تمام اسمبلیوں کی نسبت مفاد عامہ کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے اسمبلی کاروائی کے دوران تمام ممبران اسمبلی خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے بلا تفریق سب کو برابری کی
سطح پر ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے اور سب کو اپنی پارٹی کی نمائندگی کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔
ممبران اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لیے اسمبلی فلور پر سنجیدگی سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جامپور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں شوگر سیس کے تحت سڑکوں کی تین سکیموں کی منظوری دی گئی۔ جن کی لاگت 5 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سڑکوں کی تعمیر سے کسانوں کو اپنی فصل منڈیوں تک لانے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ/ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ فہد بلوچ، ایکسین ہائی وے، منیجر انڈس شوگر مل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ دوبارہ سکول کھولنے
پر حکومت پنجاب کی جاری کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ فیس ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
یہ باتیں انہوں نے پرنسپل دانش اسکول فاضل پور محمد اکرم سے دوبارہ سکول کھولنے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دانش سکول فاضل پور کے گرلز اور بوائز دونوں سیکشن میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر بورڈ آف گورنر کی باڈی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل دانش سکول گرلز سیکشن سعدیہ منیر بھی موجود تھی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
روجھان
ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر
چوک ٹاور روڈ نزد سہیجہ ریلوے پھاٹک روجھان کے قریب چینی سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع
ذرائع کے مطابق چوک ٹاور روڈ نزد سہیجہ ریلوے پھاٹک کے قریب چینی سے بھرا ہوا ٹرک ڈالے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گیا
ذرائع کے مطابق ٹرک کے الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے ۔ واضح رہے کہ
طوفانی بارشوں کی وجہ سے روڈ کے دونوں جانب سائیڈوں (پشتوں) میں بارش کے پانی کے تیز بہاؤ سے گھڑے پڑھ گئے ہیں
جس سے اوورٹیکنگ کے دوران چینی سے بھرا ٹرک الٹ گیا ۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب