دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرسیڈیز بینز کی اپنی نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف

پاکستانی کرنسی میں گاڑی کی قیمت ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے

مرسیڈیز بینز نے اپنی نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف کروا دی، 78 ہزار پاونڈ مالیت گاڑی میں خودکار ڈرائیونگ کی سہولت موجود ہو گی۔

پاکستانی کرنسی میں گاڑی کی قیمت ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اسٹیرنگ پر نصب پش بٹن کی مدد سے گاڑی آٹو ڈرائیو پر چلے گی،

خودکار ڈرائیونگ کی حد رفتار ساٹھ کلومیٹر تک ہے۔

برطانیہ میں خودکار ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری کے بعد گاڑی کو برطانیہ میں استعمال کیا جا سکے گا،

خودکار ڈرائیونگ سے سفر کے دوران ڈرائیور کچھ دیر کے لیے آرام کر سکے گا،

 ڈرائیور فلم دیکھنے، ٹیکسٹ مسیج کرنے یا کتاب پڑھنے جیسے کام بھی کر سکے گا۔

About The Author