نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کےمیڈیا سے متعلق متنازعہ بیان پرمطیع اللہ جان کا رد عمل

یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد سے ریاستی اداروں کی طرف سے اغواء کر لیا گیا تھا۔

حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹر ویو میں جب میزبان صحافی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ انکے دور حکومت میں صحاٖفیوں کو اغواء اور ہراساں کیا جا رہا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں صحافیوں کو سب سے زیادہ آزادیاں حاصل ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صحافی احمد نوارانی کو انکی عاصم باجوہ سے متعلق خبر پر دھمکی آمیز کالز کا سامنا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد سے ریاستی اداروں کی طرف سے اغواء کر لیا گیا تھا۔

عمران خان کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ ان کے اغواء کے بیالیس دن بعد جب پولیس ابھی اپنی تفتیش مکمل کر رہی ہے وزیر اعظم کی طرف سے ایسے بیان نے اس انکوائری کو جانبدار بنا دیا ہے۔ ُان کا مزید کہنا تھا کہ حقائق کے بر عکس اس بیان پر ریاستی اداروں، پولیس اور وزیر اعظم کوشرم آنی چاہیے۔

 

اس معاملے پر برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ پاکستانی صحافی اعظم نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ اعظم خان نے لکھا کہ حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ وزیراعظم بے خبر ہیں کہ اسلام آباد سے ایک صحافی کجو چند گھنٹوں کے لئے کس نے اور کیوں اغوا کیا؟

 

 

About The Author