دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

جامپور

(آفتاب نوازمستوئی )

کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے دوران اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا

ڈینگی کو مات دینے کے لئے اس کی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنا ہو گا۔کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں۔ضلعی دفاتر میں کہیں بھی پانی کھڑا ہوا نظر نہ آئے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ گھروں کی بھی سرویلنس کی جائے

اور زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام محکموں کے سربراہان کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ملازمین کو انسداد ڈینگی بارے مفید معلومات دیں اور انسداد ڈینگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

تمام محکموں کے افسران انسداد ڈینگی بارے روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ آوٹ ڈور اور ان ڈور ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں۔فوگنگ مشینیں چالو حالت میں ہونی چاہئیں۔ہاٹ سپاٹ جگہوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں کی چھتوں کو بھی چیک کیا جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سکولوں میں انسداد ڈینگی سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی،ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122رانا محمد یامین سمیت محکمہ تعلیم،بہبود آبادی،واٹر منیجمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: جامپور

( وقائع نگار )

۔مسلسل موسلادھار بارش سے جامپور شہر کے گلی کوچے سڑکیں کچہری تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال بارش کے پانی سے بھر گئے بجلی کی بندش کے باعث ڈسپوزل مشینیں بند ھو گئیں

گٹر اور نالیاں بھی ابل پڑے سیوریج کا پانی شامل ھونے سے گندے بد بو دار پانی کی سطح تین سے چار فٹ بلند محلہ چانڈیاں

حیدریہ کالونی محلہ مسن شاہ اور دیگر نشیبی علاقوں کے رھائشی گھروں مءں محصور ھو کر رہ گئے قبل ازیں محکمہ پبلک ھیلتھ کی ناقص منصوبہ بندی اور شہر میں ترقیاتی پیکیج کے

نام پر ا کھاڑ پچھاڑ اور کھدائی کے باعث شہر کی حالت ابتر چلی آرھی ھے اور گزشتہ تین سالوں سے شہر میں سیوریج کا مسلہ حل نہیں ھو پارھا دوسری

جانب میونسپل کمیٹی کی 35 سالہ پرانی ڈسپوزل اسیکیمیں آھستہ آھستہ دم توڑ چکی ھیں پرانی الیکٹرانک موٹریں آئے روز جل جاتی ھیں یا آئے روز خراب ھوجاتی ھیں

بلدیہ جامپور نے گندگی کے خاتمے کیلئیے ساڑھے چار کروڑ روپے کی مشینری تو منگوا لی ھے لیکن ڈسپوزل اسکیموں کیلیے الیکٹرانک مشینیں تاحال خرید نہیں کی جاسکیں

حکومت کی جانب سے نئی بھرتیوں پر مسلسل پابندیوں کے باعث عملہ صفائی اور درجہ چہارم کا سٹاف بھی بہت کم ھے گزشتہ روز کی بارش کے باعث ڈسپوزل اسکیم کی موٹریں

پانی میں ڈوب گئیں جسکی وجہ سے پورے شہر میں ھر طرف سے ہانی ھی پانی ھے شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور

اور دیگر حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور محلوں سے پانی نکلوانے کی ھدایات جاری کرنے کی اپیل کی ھے ۔۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

بارش اور سیوریج کے پانی سے ڈوباھوامحلہ مسن شاہ جامپور

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

 

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی زیرصدارت فلڈ جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید، ایکسئین رودکوہی فیصل مشتاق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ضلعی قدرتی آفات اتھارٹی حافظ محمد ممتاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلائیو اسٹاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور تمام دستیاب وسائل کا جائزہ لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے

تمام محکمے الرٹ رہیں۔ محکمہ صحت اور لائیواسٹاک بالترتیب انسانی و حیوانی زندگی بچانے والی ادویات اور ویکسین کی وافر مقدارمیں موجودگی یقینی بنائیں۔

محکمہ سول ڈیفنس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122، صحت اور دیگر متعلقہ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسپانس دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں کی نشاندہی فوری طور پر کر کے رپورٹ پیش کی جائے

اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل تیار رکھے جائیں۔

بریفنگ دوران ڈپٹی کمشنر کو بتا یا گیا کہ رودکوہیوں سے آنے والے اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاو کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ریسیکو 1122، صحت، سول ڈیفنس، لائیو اسٹاک سمیت تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جامپور شہر اور جامپور کچہری کے مناظر

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

روجھان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کوششوں اور سردار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی

کاوشوں کی بدولت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 25 نئے سنیٹری ورکرز سیوپر مینز کو تعیناتی کے آڈرز بدست سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے نئے

بھرتی ہونے والے سنیٹری ورکرز اور سیوپر مینز کو تعیناتی کے آڈرز ان کے سپرد کیئے ٹی ایش کیو روجھان میں نئے تعینات ہونے والے سیوپر اور سنیٹری ورکرز کنسول انٹرپرائزز کمپنی

جو پنجاب گورنمنٹ نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ٹھیکہ دیا ہے یہ کمپنی پراپر پنجاب میں کام کرتی ہے ہیں یہ

پنجاب کی اوٹ سورس کمپنی ہے ٹی ایچ کیو میں بھرتی ہونے والوں کو سابق تحصیل ناظم اطہر علی مزاری، ایم ایس روجھان اکرام لغاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سیکرٹری بابر سعید سومرو،

پروجیکٹ منیجر روجھان ماجد رشید ،محمد عمران دریشک اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجر نے اپنے ہاتھوں سے بھرتی ہونے والے سیوپرز اور سینٹری ورکز کو آڈرز سپرد کیئے

یہ ملازمین کل سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس موقع پر

سردار اطہر علی مزاری نے نئے بھرتی ہونے وملازمین کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی جس پر جملہ ملازمین نے اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے

سرانجام دینے کا عہد کیا اور جملہ ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

روجھان

کوہ سلیمان پر ہونے والی حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کی تحصیل روجھان کے ٹرائیبل ایریاز کے پہاڑی ندی نالوں میں تغیانی رود کوہی زنگی

نالہ میں تغیانی کے باعث اوزمان کے قرب جوار کی آبادیاں رودکوہی کی لپیٹ میں علاقے میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے

جس سے علاقے کی آبادیاں متاثر، ہوئی ہیں اور زیر کاشت فصلات کا بھی نقصان ہوا کئی کچے گھر متاثر ہوئے متاثرین نقل مقانی پر مجبور دوسری جانب رود کوہی کا سیلابی

ریلہ تھانہ بھنڈو والا میں داخل تھانے میں دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے اس سلسلے میں دفعدار تھانہ بھنڈو والا فہد رزاق مزاری نے کہا ہے کہ

رود کوہی کے پانی نے تھانہ بھنڈو والا کے اندر داخل ہو گیا ہے انہوں کمانڈنٹ آفیسر، بی ایم پی ڈاکٹر منصور احمد، رسالدار سردار معظم مسعود مزاری سے اپیل کی ہے کہ

تھانے سے رود کوہی کا سیلابی پانی نکالنے کے انتظامات کیئے جائیں تاکہ ریکارڈ وغیرہ بھیگنے کا بھی اندیشہ ہے

اسی طرح تھان بھنڈو والا کے قرب و جوار کی بستیاں بھی پانی کی لپیٹ میں ہیں ماسوائے کارپٹ روڈ اوزمان کے باقی ماندہ آبادیوں کا شہری راستے منقطع ہو گئے ہیں

علاقے کی عوام چاروں طرف پانی میں گھیری ہوئی ہے پینے کے پانی اور خوراک کی بھی اشد ضرورت ہے اور جانوروں کا چارا، تک نہیں ہے

کیونکہ قبائلی علاقے کے لوگوں کا جانور پالنے پر انحصار کرتے ہیں کھیتی باڑی کے علاوہ جو ان کا ذریعے معاش بھی ہے ۔

ضامن حسین بکھر

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

روجھان

کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور کا ٹرائیبل ایریا اوزمان تھانہ بھنڈو والا اور اوزمان میں قائم (ہسپتال) کا دورہ ۔

کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کا ٹرائیبل ایریا اوزمان و تھانہ بھنڈو والا کا دورہ کیا

اور اوزمان میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے زنگی نالہ میں تغیانی سے اوزمان اور اس کے گرد و نواحی علاقے اور آبادیاں زیر آب آ گئی تھیں

ان کا جائزہ لینے کے لیے اوزمان اور اس کے گرد و نواح کے دورد کوہی کے سیلابی پانی سے متاثرہ دیہاتوں کے سیلاب سے نقصان کے ازالہ کے لیے متعلقہ حلقہ پٹواری و دیگر

ذمہ داروں کو رود کوہی کے سیلاب سے نقصانات کے سروے کی ہدایت کی دورہ کے دوران کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے اوزمان اور کچی کینال کا

بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زنگی نالہ کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں اور دیہاتوں کا وزٹ کیا اور جملہ رود کوہی سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا علاوہ ازیں

انہوں نے اوزمان میں قائم ہسپتال اوزمان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے علاقے کی عوام کے لیے طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا

اور میڈسن سٹور اور ہسپتال کی عمارت کا جائزہ لیا ڈیوٹی پر تعینات ہسپتال کے ڈاکٹر ضامن عباس پنوار نے کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی ڈاکٹر منصور احمد کو بتایا کہ

ہسپتال کی عمارت نہایت ہی مخدوش ہے اور حالیہ بارش کی وجہ سے چھت کمزور اور ٹپک گئی ہے اس پر کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور نے ہسپتال کی ناقص صفائی کی صورت پر برہمی کا اظہار کیا

اور ہسپتال کی صفائی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں تحصیل رپورٹر روجھان ضامن حسین بکھر سے گفتگو کرتے کہا کہ

اللہ پاک کا شکر ہے کہ حالیہ بارشوں علاقے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے اور جو علاقے سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی کے لیے جلد ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور متعلقہ حلقہ پٹواری و دیگر ذمہ کو متاثرہ علاقوں کی سروے کی ہدایت بھی کر دی ہے

دوسری جانب ماسوائے کارپٹ روڈ اوزمان تا چوک ٹاور روجھان باقی ماندہ بستیوں کے راستے زیر آب ہیں اور زنگی نالہ کی گزر گاہوں اور سڑک کی حالت زار رود کوہی کے

سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سڑک کے پشتے کمزور ہو گئے ہیں اور اوزمان سے چوک روجھان کو جانے والی واٹر سپلائی لائن کو بھی رود کوہی کے

سیلانی پانی کے تیز دباؤ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے رود کوہی کی گزر گاہوں سے علاقے کے لوگ پانی عبور کر کے گرز رہے ہیں

اور تین چار گھنٹوں تک اوزمان تا روجھان چوک ٹاور اور روجھان سٹی کی آمدورفت بحال ہو جائے گی اس سے بیشتر، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے بھی زنگی نالہ کے رود کوہی سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا

اور متعلقہ محمکے کو متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کی ہداہت جاری کی اس موقع پر تھانہ بھنڈو والا کے دفعدار بی ایم پی فہد رزاق مزاری ،

دفعدار بی ایم پی تھانہ شیخ والا محمد قاسم مزاری ، محرر تھانہ بھنڈو والا خدا بخش مزاری اور تھانہ بھنڈو والا کے جملہ سٹاف کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کے اوزمان وزٹ کے ہمراہ تھے۔

ضامن حسین بکھر

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

روجھان

کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور کا ٹرائیبل ایریا اوزمان تھانہ بھنڈو والا اور اوزمان میں قائم (ہسپتال) کا دورہ ۔

کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کا ٹرائیبل ایریا اوزمان و تھانہ بھنڈو والا کا دورہ کیا

اور اوزمان میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے زنگی نالہ میں تغیانی سے اوزمان اور اس کے گرد و نواحی علاقے اور آبادیاں زیر آب آ گئی تھیں

ان کا جائزہ لینے کے لیے اوزمان اور اس کے گرد و نواح کے دورد کوہی کے سیلابی پانی سے متاثرہ دیہاتوں کے سیلاب سے نقصان کے ازالہ کے لیے متعلقہ حلقہ پٹواری و دیگر

ذمہ داروں کو رود کوہی کے سیلاب سے نقصانات کے سروے کی ہدایت کی دورہ کے دوران کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے اوزمان اور کچی کینال کا بھی دورہ کیا

جہاں پر انہوں نے زنگی نالہ کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں اور دیہاتوں کا وزٹ کیا اور جملہ رود کوہی سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

علاوہ ازیں انہوں نے اوزمان میں قائم ہسپتال اوزمان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے علاقے کی عوام کے لیے طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا

اور میڈسن سٹور اور ہسپتال کی عمارت کا جائزہ لیا ڈیوٹی پر تعینات ہسپتال کے ڈاکٹر ضامن عباس پنوار نے کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی ڈاکٹر منصور احمد کو بتایا کہ

ہسپتال کی عمارت نہایت ہی مخدوش ہے اور حالیہ بارش کی وجہ سے چھت کمزور اور ٹپک گئی ہے

اس پر کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور نے ہسپتال کی ناقص صفائی کی صورت پر برہمی کا اظہار کیا

اور ہسپتال کی صفائی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں تحصیل رپورٹر روجھان ضامن حسین بکھر سے گفتگو کرتے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ

حالیہ بارشوں علاقے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے اور جو علاقے سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں

ان کی بحالی کے لیے جلد ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور متعلقہ حلقہ پٹواری و دیگر ذمہ کو متاثرہ علاقوں کی سروے کی ہدایت بھی کر دی ہے

دوسری جانب ماسوائے کارپٹ روڈ اوزمان تا چوک ٹاور روجھان باقی ماندہ بستیوں کے راستے زیر آب ہیں اور زنگی نالہ کی گزر گاہوں اور سڑک کی حالت زار رود کوہی کے

سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سڑک کے پشتے کمزور ہو گئے ہیں اور اوزمان سے چوک روجھان کو جانے والی واٹر سپلائی لائن کو بھی رود کوہی کے سیلانی پانی کے تیز دباؤ کی

وجہ سے متاثر ہوئی ہے رود کوہی کی گزر گاہوں سے علاقے کے لوگ پانی عبور کر کے گرز رہے ہیں اور تین چار گھنٹوں تک اوزمان تا روجھان چوک ٹاور

اور روجھان سٹی کی آمدورفت بحال ہو جائے گی اس سے بیشتر، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے بھی زنگی نالہ کے رود کوہی سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا

اور متعلقہ محمکے کو متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کی ہداہت جاری کی اس موقع پر تھانہ بھنڈو والا کے دفعدار بی ایم پی فہد رزاق مزاری ،

دفعدار بی ایم پی تھانہ شیخ والا محمد قاسم مزاری ، محرر تھانہ بھنڈو والا خدا بخش مزاری اور تھانہ بھنڈو والا کے جملہ سٹاف کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کے اوزمان وزٹ کے ہمراہ تھے۔

ضامن حسین بکھر

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ایم این اے چیف سردار ریاض محمود خان کی کارکردگی پر ایک نظر

….
1

قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کے مسائل بھرپور اور مؤثر انداز میں پیش کیے.جن میں امن و امان کا قیام,ضلع راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام,بے روزگار نوجوانوں کے لیے میرٹ پر جابز کی فراهمی,طلبا و طالبات کے لیے سرکاری سکالرشپس کی تعداد میں اضافه…
2.

تحصیل هیڈکوارٹر روجھان میں نادرا کے مکمل دفتر کا قیام.جس سے تحصیل روجھان کے لاکھوں لوگوں کو راجن پور کے طویل سفر سے نجات ملی.
3

.چودھری منیر احمد صاحب سے بطور خاص ریکوئسٹ کر کے شیخ خلیفه هسپتال روجھان میں ڈائیلسز سنٹر کا قیام…
4

.تحصیل هیڈ کوارٹر روجھان میں واپڈا سب ڈویژن آفس کا قیام..
5.

ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی فراهمی سے بجلی کی بلاتعطل فراهمی.
6.

روجھان سٹی کے لیے علیحده نظام…جس سے حالیه طوفانی بارشوں کے دوران بھی روجھان شهر کو بجلی کی بلا تعطل فراهمی جاری رهی.
7

.تحصیل روجھان,مٹھن کوٹ,شکارپور کی 220 بستیوں اور دیهاتوں میں بجلی کی نئی سکیمیں مکمل کی گئیں.
8

.تحصیل روجھان ضلع راجن پور کی واحد تحصیل هے.جهاں ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری کی خصوصی دلچسپی اور کاوش سے سوئی گیس کی

سهولت سب سے پهلے پهنچائی گئی.جب که روجھان شهر کی قریبی بستیوں اور حلقے کے آخری کونے تک چند روز قبل سوئی گیس کی فراهمی کے لیے خطیر فنڈز کا اجراء.

ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اپنے حلقے کے عوام کا حق نمائندگی بھرپور اور احسن انداز میں ادا کرنے کے لیے شب و روز کوشاں هیں۔.

About The Author