دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں لکڑی سے بنا یورپ کا قدیم ترین پل

یہ لکڑی کے مضبوط تختوں سے بنا شہکار پل لوزرن کے پرانے شہر کو نئے آباد ہونے والے شہر سے جوڑتا تھا

سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں لکڑی سے بنا یورپ کا قدیم ترین پل

چیپل بریج” دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے یہ پل خوبصورتی اور طرز تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے۔

چیپل بریج سوئٹزرلینڈ کے. خوبصورت شہر لوزرن میں واقع ہے۔ یہ لکڑی کے مضبوط تختوں سے بنا شہکار پل لوزرن کے پرانے شہر کو نئے آباد ہونے والے شہر سے جوڑتا تھا۔

ابتدائی طور پر اس پل کی لمبائی 370 میٹر سے زائد تھی لیکن بعد میں اس میں تبدیلیاں ہوتی رہیں۔ اس پل کے ساتھ ایک ٹاور ہے

جہاں پرانے زمانے میں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا مگر آجکل یہ ٹاور بند ہے 1993 میں اس پل پہ آگ لگنے سے اسکا دو تہائی حصہ جل گیا تھا۔

دوبارہ تعمیر کے بعد 14 اپریل 1994 کو سیاحوں کے لیئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ اس پل میں ستارہویں صدی کی کئی شہکار پینٹنگز آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں سیاح چیپل برج کو دیکھنے آتے ہیں۔ یہ بے مثال پل نہ صرف لوزرن کی پہچان ہے بلکہ شہر کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

دنیا بھر سے آئے سیاح جہاں قدرتی حسن سے مالامال اس شہر کی دلکشی میں کھو جاتے ہیں وہیں اس تاریخی پل کو دیکھ کر ماضی کے جھروکوں میں کھو جاتے ہیں۔

About The Author