حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم عاشور پر شہر شہر ماتمی جلوس، تعزیے، شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔
یوم عاشور کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ لاہور میں قدیمی شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے رات کو برآمد ہوا۔
جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ نثارحویلی اندرون موچی گیٹ میں مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکرین اور نوحہ خواں حضرات نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے ڈرون بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ شہر کے مختلف مقامات سے تین چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ جلوس مقررہ راستوں سےہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارا در پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
پشاور میں 10 محرم کا پہلا جلوس قدیم امام بارگاہ آغا رضی سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس شام چار بجے قدیم ترین امام بارگاہ حیدر شاہ سے برآمد ہوگا۔ دن بھر مختلف جگہوں سے چھوٹے بڑے 12 جلوس برآمد ہوں گے۔
کوئٹہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ علمدارروڈ سے برآمد ہوا۔ کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوا ہے۔ محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں 30 دستے شامل ہیں۔
مرکزی جلوس کے موقع پر سخت انتظامات کیے گئے ہیں اس موقع پر صبح سے ہی کوئٹہ شہر میں موبائل سروس کو بند کیاگیا ہے۔
راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہو گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
پاک پتن میں شب عاشور کا جلوس شہید نگر سے برآمد ہوا۔ شجاع آباد میں بھی شب عاشور کا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ اسکردو میں شب عاشور کی مناسبت سے مرکزی جلوس امام بارگاہ لسوپی سے برآمد ہوا۔
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مخصوص مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی جلوس برآمد ہوئے ہیں۔
یوم عاشور کے موقع پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پہ روشنی ڈالی۔
مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو محلہ شیعاں، رنگ محل اور اندرون بھاٹی سمیت دیگر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آج شام کو اختتام پذیر ہوگا۔
سکردو میں شب عاشور کی مناسبت سے مرکزی جلوس امام بارگاہ لسوپی سے برآمد ہوگیا۔ عزاداران حسین شہدائے کربلا خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
پاکپتن اورشجاع آباد میں شب عاشور کا ماتمی جلوس برآمد ہو گیا ہے۔ جلوس مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مخصوص مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔ محرم الحرام کے جلوس میں عزاداروں کو نذر و نیاز، پانی کی بوتلیں اور دیگر اشیا بیھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں میں نذرونیاز، پانی اور مشروبات بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
ضلع رحیم یار خان میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ لنگر حسینی سے برآمد ہوا جو مغرب کے وقت امام بارگاہ لنگر حسینی پر اختتام پذیر ہوگا۔
جہانیاں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ علم تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے بر آمد ہوچکا ہے جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔
پشاور میں 10 محرم کا پہلا جلوس قدیم امام بارگاہ آغا رضی سے برآمد ہوا۔ شام 4بجے قدیم ترین امام بارگاہ حیدر شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا اور 6 بجے امام بارگاہ مصطفیٰ شاہ سے جلوس برآمد نکلے گا۔
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر شہری انتظامیہ نے یوم عاشور کی جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ملک کے مختلف چھوٹے برے شہروں میں موبائل فون سروسز معطل ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ