دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

 

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ حضرت امام حسین و اہل و عیال اور رفقاء کی بے

مثال قربانی رہتی دنیا یعنی تا قیامت حق اور صداقت کے لیے ڈٹ جانے کا سبق دیتی رہے گی

وہ 10محر م الحرام کے سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ

واقعہ کربلا نہ صرف عز و ہمت کی عظیم داستان ہے بلکہ حضرت زینب اور انکی ساتھی دیگر خواتین کا کردار تمام خواتین کے لیے حوصلہ، ایثار،

وقا ر اور صبر و استقامت کی روشن مثال ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ بی بی زینب کا کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام کا سفر اور انکے خطابات نہ صرف خواتین کے

سیاسی کردار کے لیے مثل راہ ہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہیں کہ اسلام میں دین و دنیا کو الگ کرنے کا کوئی تصور نہیں ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہاکہ حضرت امام حسین ؑ کی عظیم شخصیت مسلمانوں میں تفرقہ نہیں

بلکہ اتحاد کی علامت ہے کیونکہ تمام مسلمان حضرت امام حسین ؑ کی قربانی کو انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان میں یوم عاشور کے لیے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اس دن علماء کرام عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ، امن اور بھائی چارے کو بھر پور انداز میں فروغ دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے رات گئے تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے مانہ احمدانی میں محرم الحرام کی مجلس کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور اے سی محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

عاشورہ محرم کےلئے سکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاہم منتظمین اور مقامی افراد کے تعاون سے شرپسند عناصر کو بد امنی پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔

کمشنر نے منتظمین اور شرکاء سے کہا کہ وہ اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں مشکوک سامان اور سرگرمی نظر آنے پر مقامی انتظامیہ اور کنٹرول روم کو فوری اطلاع دی جائے۔

منتظمین مجالس اور جلوس کے اوقات روٹس کی پابندی کے ساتھ محرم الحرام کے قواعد و ضوابط اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کریں۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے کردار ادا کیا جائے۔سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی۔مقدس ہستیوں کی توہین پر کارروائی کی جائےگی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور اے سی محمد اسد چانڈیہ نے انتظامات کے بارے میں آگاہی دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کا معائنہ کیا

انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس پر صفائی اور سہولیات کا جائزہ لیا مجلس اور جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی مسائل اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ نے مجالس اور جلوس کے راستوں پر سرکاری محکموں کے کیمپس کا بھی جائزہ لیا۔ریسکیو1122،ہیلتھ،کارپوریشن،

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے کیمپس میں انتظامات چیک کئے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات تسلی بخش ہیں۔کسی بھی جگہ نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔

رات گئے بھی مجالس اور جلوسوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔امن کمیٹی کے اراکین بھی احسن کردار ادا کررہے ہیں۔

باہمی تنازعات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع اور ملک ہم سب کا ہے،قیام امن کےلئے انتظامیہ کا دست و بازو بنا جائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں

اور تمام محکمے ملکر کام کررہے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ضلعی کنٹرول کے ذریعے ضلع کے حساس مقامات کی خفیہ کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہیں۔

کنٹرول میں تمام محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کے ساتھ قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں اور آڑھتیوں سے بھی

ملاقات کی اور غریب عوام کو ریلیف دینے

کےلئے اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی سے قیمتیں کم رکھنے سے مارکیٹوں سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خلیل احمد نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ وقت سے 30 منٹ قبل ڈیوٹی چھوڑ کر جانے والی ویمن میڈیکل آفیسر اور چارج نرس کو

شوکاز نوٹس جاری کردیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے ہسپتال میں ادویات کی

موجودگی اور عاشورہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہسپتال میں کئے گئے انتظامات چیک کئے۔

ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ محکمہ صحت خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کررہا ہے۔عاشورہ محرم الحرام کےلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے 09 اور 10 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لاۓ گۓ ہیں۔

ضلع بھر میں 09 اور 10 محرم الحرام کو دن اور رات میں کل 190 مجالس جبکہ 176 جلوس برآمد ہوں گی۔مجالس میں اے کیٹیگری 33، بی کیٹیگری 94 اور سی کیٹیگری کی 63 مجالس منعقد ہوں گی۔

جبکہ اسی طرح اے کیٹیگری 14 بی کیٹیگری 77 اور سی کیٹیگری کے 85 جلوس بھی نکالے جائیں گے۔مجالس و جلوس ڈیوٹی پر تعینات 2000 سے زائد ملازمین کو الرٹ رہنے کی

ہدایت جاری کر دی گٸ ہے۔ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

جلوس بلاک 39 سے شروع ہو کر اپنے مقرر وقت پر کربلا جا کر اختتام پذیر ہو گا۔جلوس روٹ کے چھتوں پر سنیپر تعینات کر دئیےگئےہیں۔

جلوس میں داخل ہونے والے ہرشخص کی مکمل تلاشی لینے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئےالگ سے ٹریفک اہلکاران اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

ایلیٹ کے الرٹ دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے۔لیڈیز پولیس بھی تعینات کر دی گٸ ہے۔جلوس روٹ پر لنک گلیوں کو خار دار تاروں سے بند کردیا جاۓ گا۔

جلوسوں کی مکمل نگرانی CCTV کیمروں سے کی جاۓ گی۔اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ گا۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔

جبکہ ضلع بھر میں عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے محرم الحرام کے حوالے سے قاٸم کیا گیا کنٹرول روم کا وزٹ کیا

دوران وزٹ تمام تر سیکورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا کنٹرول روم میں جلوس کی مانیٹرنگ کے لۓ لگاۓ گۓ CCTV کیمروں کو چیک کیا

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ کیمروں کے ذریعے مشکوک عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لۓ تمام تر انتظامات کۓ گۓ ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا ہر ایک جوان اپنے فراٸض منصبی الرٹ ہو کر ادا کر رہا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں قائم ضلعی کنٹرول کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران موجود تھےمشیر وزیر اعلیٰ نے کنٹرول عملہ سے بریفنگ لی۔

مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے کیمروں کی مدد سے ضلع بھر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران کنٹرول روم عملہ کو متحرک رہنا ہوگا۔کنٹرول میں موصول ہر چھوٹی معلومات کو اہمیت دی جائے۔

ایل ای ڈی پر نمودار ہر کیمرہ پر نظر رکھی جائے۔کیمروں سے غیر معمولی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ہائی اپس کو دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے انتظامات کے بارے میں آگاہی دی۔ڈی سی طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں ہر مجلس اور جلوس پر نظر رکھی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کے ہر حساس مقام پر جاکر خود سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تھانہ سطح کی کمیٹیاں قائم کرکے فعال کردی گئی ہیں۔امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں نویں محرم الحرام کا جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین بلاک نمبر 4 سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے

نماز مغربین کے وقت مرکزی امام بارگاہ حیدریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے

جبکہ گزشتہ روز نویں محرم کا جلوس آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین بلاک نمبر 4 سریا مارکیٹ سے بعد نماز عصر برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے

وقت مرکزی امام بارگاہ حیدریہ پہنچ کر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیااس موقع پر عزاداروں نے شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی

اور جلوس کے تمام راستے ماتمی داری کرتے رہے ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی طرف سے جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگا کر

عزادران حسین کی تواضع بھی ہوتی رہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کی حفاظت پر مامور رہی کمشنرساجد ظفر ڈال اور

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر جلوس گزرنے کے مقامات پرعزاداروں کے لئے پینے کے

صاف پانی اور سایہ دار جگہوں کا بھی بندوبست جلوس اور مجالس کے اردگرد مچھروں کو تلف کرنے کے لئے

سپرے کرنے کے ساتھ پانی کا مسلسل چھڑکاؤ بھی کیا گیا تھا۔

About The Author