دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی کورین کمپنی کا بیٹری پاور ایئر پیوریفائنگ فیس ماسک متعارف

فیس ماسک میں 2 معیاری ہیپا فلٹرز شامل ہیں جو ہوا میں موجود 99 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں

جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے بیٹری پاور ایئر پیوریفائنگ فیس ماسک متعارف  کروادیا۔

فیس ماسک میں 2 معیاری ہیپا فلٹرز شامل ہیں جو ہوا میں موجود 99 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں

جبکہ 820 ایم اے ایچ پاور والے 2 فین بھی دیئے گئے ہیں جن میں 8 گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

پنکھوں کی رفتار کو اپنی پسند کے مطابق بدلا جاسکتا ہے۔

ماسک کے ساتھ ایک کیس بھی ہوگا جو بیٹری چارج کرنے کے ساتھ ساتھ یو وی لائٹس کی مدد سے جراثیموں سے پاک بھی کرے گا۔

 فیس ماسک کو ایل جی کی جانب سے آئندہ ہفتے برلن میں ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا جائے گا

About The Author