وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دس نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی،،سردار عثمان بزدار نے نئی پناہ گاہوں کیلئے مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت کر دی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی، مرحلہ وار پناہ گاہوں کا دائرہ کار بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا جبکہ منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کیلئے بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے، سابق حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا۔سردار عثمان بزدار نے پناہ گاہوں کے باہر نادار افراد کیلئے لنگر خانے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پناہ گاہوں کے موجودہ نظام کو خوب سے خوب تر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اہم شاہراہوں پر پناہ گاہوں کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈ لگانے کی بھی ہدایت کر دی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر