نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میکسیکو میں کیکٹس کے نوکیلے پتوں سے ماحول دوست چمڑا تیار

نوجوانوں نے 500 سے زائد میکسیکن کیکٹس کی اقسام پر تجربات کیے۔

میکسیکو میں کیکٹس کے نوکیلے پتوں سے ماحول دوست چمڑا بنایا جانے لگا۔

میکسیکو کے دو کاروباری نوجوان وِیگن چمڑا بنانے کے لیے کیکٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔

تاہم کیکٹس چمڑا بنانے کا سفر آسان نہیں تھا۔ نوجوانوں نے 500 سے زائد میکسیکن کیکٹس کی اقسام پر تجربات کیے۔

ویگن کیکٹس کے پتوں کو تین دن سکھانے کے بعد چمڑے کی شکل دی جاتی ہے۔

جبکہ کیکٹس پراڈکٹس کی ڈیمانڈ اب دنیا بھر میں کی جارہی ہے اور اس ضمن میں کمپنی بہت سے ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ کیکٹس سے چمڑا بنا کر فیشن انڈسٹری کو ایکو فرینڈلی بنانا چاہتے ہیں۔

About The Author