دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ سندھ نےصوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی

تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹر کرنے کی ہدایت

,وزیراعلیٰ سندھ نےصوبے میں رین ایمرجنسی نافذکردی
وزیراعلیٰ سندھ  نے  چیف سیکریٹری کوفون کرکے نوٹی فکیشن جاری کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ
تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔
صوبہ بھر کے ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈی ریلیف کا کام شروع کرے۔

دوسری طرف کہاں کتنی بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردئے
پی اے ایف فیصل بیس میں سب سے زیادہ 125ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
گلشن حدید میں 114،صدر میں83،،لانڈھی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
موسمیات اولڈسٹی ایریامیں79،یونیورسٹی روڈ/جوہرمیں 77.8ملی میٹر بارش ریکارڈ
سعدی ٹاون میں 70.8،جناح ٹرمینل میں 65.8،

پی اے ایف مسروربیس میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ
نارتھ کراچی میں 49.8 اور کیماڑی میں 21.9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
جوبلی نالہ اوور فلو ہو گیا ، نالے کا پانی پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں داخل ہو گیا

بارش کا پانی مکی مسجد میں بھی داخل ہو گیا

مسجد میں اتنا پانی بھر گیا ہے کہ اب نماز کی ادائیگی بھی ممکن نہیں رہی، مسجد انتظامیہ

جوبلی نالہ ابلنے سے گارڈن فرنیچر مارکیٹ بھی زیر آب آگئی ہے

لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر برباد ہو گیا ، دکاندار
وزیراعلیٰ سندھ ضیا الدین روڈ پر بارش کے پانی کا جائزہ لیا

یہ سڑک بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہےوزیراعلیٰ سندھ نے ایوان صدر پر ڈی واٹر سسٹم لگوایا

پانی کی نکاسی کیلئے مسلم جیم خانہ کے ساتھ گٹرز میں پائیپ ڈالے گئے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ آرٹلری میدان روڈ سے آرٹس کونسل اور پاکستان چوک کی طرف روانہ

آرٹس کونسل سے نیشنل میوزم تک سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے
کراچی موسلا دھار بارش کے بعد آرام باغ فرنیچر مارکیٹ بھی زیر آب

بارش اور سیوریج کا پانی دکانوں میں داخل

فرنیچر مارکیٹ چار فٹ سے زائد پانی جمع ہوجانے دکاندار پریشان

دکانوں میں رکھا فرنیچر بارش کے پانی نے تباہ کردیا، متاثرین

About The Author