دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل میں عباسی دورِ خلافت میں زیر استعمال سونے کے سکے دریافت

ماہرین کے مطابق سکوں کا تعلق عباسی دورِ خلافت سے ہے اور یہ لگ بھگ گیارہ سو سال پرانے ہیں

اسرائیل میں عباسی دورِ خلافت میں زیرِ استعمال رہنے والے سونے کے سکے دریافت ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کو 425 سکے یاون شہر کے وسطی علاقے میں کھدائی کے دوران ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سکوں کا تعلق عباسی دورِ

خلافت سے ہے اور یہ لگ بھگ گیارہ سو سال پرانے ہیں۔ سکوں کے ساتھ ساتھ سونے کے سیکڑوں چھوٹے ٹکڑے بھی ملے ہیں

جن سے متعلق ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ کم مالیت کی کرنسی کے طور پر استعمال ہوتے ہوں گے۔

ابتدائی تجزیے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سکوں کا تعلق 9 ویں صدی سے ہے۔

About The Author