عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 لاکھ 3 ہزار 200 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 31 لاکھ 17 ہزار 813 متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 57 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 96 ہزار 727 افراد متاثر اور ایک لاکھ 79 ہزار 200 ہلاک ہوچکے ہیں۔
وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 13 ہزار 454 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 928 ہے۔
روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 46 ہزار 976 افراد متاثر ہیں اور 16 ہزار 189 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 49 ہزار 734 افراد متاثر ہیں جب کہ 59 ہزار 610 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 57 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔
دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ