نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امید ہے عمران خان سے تعلق میں پڑنے والی دراڑیں دور ہوجائیں گی، جہانگیر ترین

جہاںگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو تعلق رہا وہ سبھی کے علم میں ہے

امید ہے عمران خان سے تعلق میں پڑنے والی دراڑیں دور ہوجائیں گی، جہانگیر ترین

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تعلق میں آنے والی دراڑوں پر افسوس ہے لیکن امید ہے کہ یہ دراڑیں جلد دور ہوجائیں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کے میرے حوالے سے خیالات سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔

عمران خان کی گفتگو سے یہ تاثر بھی زائل ہوگیا کہ وہ ہماری دیرینہ رفاقت کو بھول گئے ہیں۔

ان کی گفتگو سے واضح ہوا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ یہ ان کی بڑائی ہے کہ انہوں ںے مجھے یاد رکھا۔

جہاںگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو تعلق رہا وہ سبھی کے علم میں ہے لیکن اس تعلق کی گہرائی صرف میں اور عمران خان جانتے ہیں۔

انہوں نے جن جذبات کا اظہار میرے لیے کیا اسے میرے جذبات سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں پارٹی بنانے سے لے کر پنامہ کیس، عدالتی کمیشن جیسے کتنے ہی اہم مواقع پر ساتھ ساتھ رہے۔

مجھے اس تعلق میں پڑنے والی دراڑوں پر افسوس ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن یہ دراڑیں دور ہوجائیں گی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ شوگر کمیشن میں چین کی برآمدات پر سبسڈی کے معاملے میں وزیر اعظم کے قریبی ساتھی تصور ہونے والے تحریک انصاف کے

رہنما جہانگیر ترین کا نام بھی سامنے آٰیا تھا جس کے بعد ان کے اور عمران خان کے مابین تعلقات میں سر مہری آگئی

جب کہ جہانگیر ترین سیاسی سرگرمیاں ترک کرچکے ہیں اور آج کل لندن میں ہیں۔

About The Author