پندرہ سال بعد لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے بنائے سپیشل ٹربیونل نے سنایا۔
رپورٹ کے مطابق سپیشل ٹریبونل نے 4 میں سے ایک ملزم کو قصور وار قرار دے دیا
جبکہ تین ملزموں کے خلاف ثبوت کو ناکافی قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ
سلیم جمیل عیاش سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث تھا۔
ان کا تعلق لبنانی تنظیم حزب اللہ سے تھا۔
قتل میں شامی حکومت اور حزب اللہ کی قیادت کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔
2005 میں بم دھماکے میں رفیق حریری سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے،
حزب اللہ قتل میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی تردید کر چکی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس