دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا کا شہریوں کے لیے مفت کرونا ویکسین دینے کا اعلان

ٹرائل میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کی تمام عوام کے لیے یہ ویکسین مفت دستیاب رہے گی

آسٹریلیا نے شہریوں کے لیے مفت کورونا ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم اسکاف موریسن کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری بڑے زور و شور سے جاری ہے۔

ٹرائل میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کی تمام عوام کے لیے یہ ویکسین مفت دستیاب رہے گی۔

ویکسین فارماسسٹ کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے بنائی جارہی ہے۔

آسٹریلیا میں کوویڈ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد 400سے زائد ہوچکی ہے۔

About The Author