دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب انتخابات2020: الیکشن کمیٹی کا بیان

نائب صدر خواتین کی نشست پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال نے959ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی

پریس ریلیز:نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات 2020-21میں چیئر مین افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا۔ جرنلسٹ پینل کے شکیل انجم صدر،انور رضا سیکرٹری جبکہ صغیر چوہدری فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے انتخابات2020-21الیکشن کمیٹی نیشنل پریس کلب کے زیرِ نگرانی گزشتہ روز منعقد ہو ئے چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کی سربراہی میں کمیٹی کے دیگر اراکین میں زمان مغل، عبدالستار چوہدری، طارق ورک، انعام اللہ خٹک، صفی اللہ اور محمد کامران خان شامل تھے۔ انتخابات میں پانچ مختلف پینل سمیت ٹوٹل 141امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ نیشنل پریس کلب کے 2028ممبران نے انتخابات میں اپنا حق راہِ دہی استعمال کیا۔

جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار شکیل انجم نے 1001ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے امیدوار شکیل احمد قرار نے 685ووٹ حاصل کئے، جاگو گروب کے چیئرمین مطیع اللہ جان نے158،پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے79، نیشنل جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوارجاوید اقبال ملک نے28، آزادامیدوار نیئر وحید راوت نے18جبکہ آزاد امیدوار فرخ نواز بھٹی نے5ووٹ حاصل کئے۔

سیکرٹری کی نشست پر7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔جرنلسٹ پینل کے امیدوار انور رضا نے ریکارڈ1108ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے امیدوارضیغم نقوی نے644، پی ایف یوجے ورکرز کے امیدوار طاہر راتھوڑ نے82،اختر عباس خان نے61، سعدیہ سحر حیدری نے 36، سجاد مشوانی نے20، نعمان حیدر04ووٹ حاصل کئے۔

فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جرنلسٹ پینل کے صغیر احمد چوہدری نے 836ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کی مد مقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے امیدوار خاور نواز راجہ نے691، پی ایف یو جے ورکرز کے امیدوار زاہد حسین مشوانی نے180ووٹ، رفیع شہزاد بھٹہ نے92ووٹ، عمران مختار نے 81ووٹ، محمد عابد راہی نے57ووٹ سید محمد یاسین ہاشمی نے19ووٹ جبکہ مسعود ربانی نے 16ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر کی نشست پر20امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جرنلسٹ پینل کے امیدوار ارشد وحید چوہدری نے 994ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،جرنلسٹ پینل کے امیدوارخلیل احمد راجہ نے 824لیکرکامیابی حاصل کی، جرنلسٹ پینل کے امیدوارشاہ محمد نے711ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ قربان علی بلوچ نے 589ووٹ سلمان قاضی نے535ووٹ راحت منیر444ووٹ، غلام نبی یوسفزئی نے 223ووٹ، غضنفر عباس نے 152ووٹ، فدا محمد خان نے151ووٹ، آسیہ عمیر خٹک نے144 ووٹ، تنزیل الرحمن نے 94ووٹ، راحیل انصر نے87ووٹ، مظفر بھٹی نے 86ووٹ، سید قیصر شاہ نے71ووٹ، عالم زیب نے69ووٹ، سردار محمد حفیظ نے 62ووٹ،عمران چوہدری نے59ووٹ، حافظ عبدالرؤف نے51ووٹ، حفیظ اللہ عثمانی نے44ووٹ، سید شاہد وحید نے20ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر خواتین کی نشست پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال نے959ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی مد مقابل جرنلسٹ پینل کی امیدوار شازیہ نئر نے 813ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 16امیدوار مد مقابل تھے، جرنلسٹ پینل کے امیدوار احتشام الحق نے953ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،جرنلسٹ پینل کے امیدوارنوشاد عباسی نے 942ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،جرنلسٹ پینل کے امیدوار محمد ندیم چوہدری 892ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل ایاز اکبر یوسفزئی نے616ووٹ، اکرم عابد قریشی نے522ووٹ، سردار صداقت علی نے468ووٹ، سید عاطف عباس شیرازی نے 217ووٹ، وسیم احمد عباسی نے201ووٹ، اشفاق خان نے112ووٹ، راحیل نواز سواتی نے78ووٹ، آصف آلِ شیخ نے 73ووٹ،حسن خان70ووٹ، اقبال مصطفٰی نے 54ووٹ، ملک محمد عمران نے42ووٹ، وقاص منیر نے40ووٹ اور سردار لیاقت خان نے35ووٹ حاصل کئے۔

جائنٹ سیکرٹری خواتین کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، جرنلسٹ پینل کی امیدوار شکیلہ جلیل نے 817ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کی مدمقابل مہوش فخر نے 545ووٹ جبکہ فوزیہ رانا512ووٹ حاصل کئے۔

ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان چیئرمینن الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نے دیگر کمیٹی ارکان کے ہمراہ منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام پینلز کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔

About The Author