مفرور سابق ہسپانوی بادشاہ کی ابوظہبی میں موجودگی کا انکشاف ہوگیا۔
اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ
وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔
82 سالہ جوان کارلوس نے کہا تھا کہ وہ اپنی سابقہ نجی زندگی کے متنازع پہلو سامنے آنے کے
بعد اسپین سے چلے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جوان کارلوس نے مرحوم سعودی بادشاہ سے 10 کروڑ ڈالر وصول کیے تھے
جس کی سوئٹزر لینڈ نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ
سابق بادشاہ ضرورت پڑنے پر ججز کے سامنے جواب دینے کے لیے اسپین واپس آجائیں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس