دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صدرٹرمپ کے باتھ رومز میں پانی کی فراہمی سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی تجاویز پیش

امریکہ میں اس وقت باتھ رومز میں ایک مخصوص مقدار تک پانی کی فراہمی کے قوانین نافذ ہیں

امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باتھ رومز میں بار بار پانی کے کم پریشر کی شکایات کے بعد پانی کی فراہمی سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔

امریکہ میں اس وقت باتھ رومز میں ایک مخصوص مقدار تک پانی کی فراہمی کے قوانین نافذ ہیں اور یہ قوانین 1992 میں کانگریس کی سفارشات کے بعد بنائے گئے تھے۔

اس وقت امریکہ میں نافذ قوانین کے مطابق نہانے کے لیے شاور میں ایک منٹ کے دوران ڈھائی گیلن یا 10 لیٹر سے کم پانی آئے گا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اتنی کم مقدار میں پانی کی فراہمی سے

ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار نہانے کے دوران شاور میں انتہائی کم پریشر سے پانی آنے کی شکایات کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ

اس عمل سے ان کے سر کے بال ٹھیک طریقے سے نہیں دھلتے۔

About The Author