دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کو خبردارکر دیا

بیروت دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے دوران لبنان میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ

وہ بیروت دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے دوران لبنان میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے۔

صدر میکرون نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے

تمام متعلقہ قوتوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کی اندرونی صورت حال میں مداخلت نہ کریں اور موجودہ حکومت کی حمایت کریں تاکہ

وہ اس ہنگامی صورت حال پر قابو پا سکے۔

صدر روحانی نے گفتگو میں فرانسیسی صدر پر 2015 میں طے پائے گئے

جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

About The Author