دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شمالی مقدونیہ یورپ جانے کے خواہش مند 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن گرفتار

کارروائیوں میں ٹرکوں میں سوار 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن کو حراست میں لیا۔

شمالی مقدونیہ یورپ جانے کے خواہش مند 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

شمالی مقدونیہ کی پولیس کے مطابق ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں دو الگ الگ

کارروائیوں میں ٹرکوں میں سوار 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن کو حراست میں لیا۔

پولیس نے بتایا کہ تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک میں مجموعی طور پر 103 تارکین وطن ملے جن میں 29 بچے بھی شامل تھے

جن میں اکثریت کا تعلق پاکستان سے جبکہ 10 کا تعلق افغانستان سے ہے

۔ تارکین وطن میں سے 8 بھارت، 2 مصر اور ایک ایک ایران اور شام کے باشندے تھے۔

About The Author