دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیلجیم: گرجا گھر میں کاغذ سے بنے 20 ہزار پرندوں کو لٹکایا گیا

پرندے لٹکانے کا مقصد مقامی اسپتال میں قائم کورونا وائرس کے یونٹس کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔

بیلجیم کے شہر برسلز میں ایک گرجا گھر میں کاغذ سے بنے 20 ہزار پرندوں کو لٹکایا گیا ہے۔

پرندے لٹکانے کا مقصد مقامی اسپتال میں قائم کورونا وائرس کے یونٹس کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔

سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ گوڈلا گرجا گھر میں چھت سے باریک تاروں کی مدد سے کاغذ سے بنے ہوئے

ان پرندوں کو لٹکایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں میں کاغذ کے پرندے بنا کر ارسال کریں۔

تاہم ہانگ کانگ، نیو یارک اور ٹوکیو سمیت دیگر مقامات سے بھی لوگوں نے کاغذ کے

پرندے بنا کر بھیجے ہیں۔

About The Author