دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نائیجیریا میں دوسال تک جانوروں کے ساتھ بندھا ہوا بچہ بازیاب

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم بچے کو بچانے پہنچی تو وہ فاقوں کا شکار تھا

2 سال تک جانوروں کے ساتھ بندھا ہوا بچہ بازیاب کرالیا گیا، نائیجیریا میں 12 سالہ بچے کو جسے اس کے والدین نے جانوروں کے ساتھ 2 سال تک باندھ کر رکھا تھا،

ریسکیو ٹیم کی جانب سے بازیاب کرلیا گیا،

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم بچے کو بچانے پہنچی تو وہ فاقوں کا شکار تھا

اور لکڑی کے ایک ستون سے بندھا ہوا تھا۔

گھر میں والد اور اس کی 3 بیویوں سمیت 17 بچے رہائش پذیر تھے،

بچہ صرف بکری کے دودھ پر زندہ تھا۔

ٹیم کے چھاپے کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا

جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا گیا،

جبکہ والد سمیت تینوں بیویوں کو گرفتار کرلیا

About The Author