دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی ووڈ ہیرو سنجے دت میں پھیپھڑوں کا کینسر آخری سٹیج پر

بالی ووڈ اداکارسنجے دت بیماری کے حوالے سے   بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت  میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ تھرڈ سٹیج پر ہے۔  بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

 بھارتی شوبز  جرائد نے لکھا ہے کہ اس خبر سے  سنجے  بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں۔  خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں ہے۔

بیماری کے حوالے سے   بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔

About The Author