دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاوید میانداد کی عمران پر تنقید، سیاست میں آنے کا اعلان

جاوید میانداد نے دعویٰ کیا کہ آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔

کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔ میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔ جاوید میانداد

اپنے ویڈیو لاگ میں جاوید میانداد وزیراعظم عمران خان پر خوب برسے ۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر بھی وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سرفراز احمد کو گراؤنڈ میں پانی پلانے کیلئے بھیجنے کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جاوید میانداد نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے۔میں سیاست میں آؤں گا اور بتاؤں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا ۔کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔سیاست میں آکر انکو بتائونگا کیسے نظام کو چلاتے ہیں۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔لگ رہا ہےآپ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیں گیا، کرکٹ بورڈ میں سب جاہل اور نااہل بھرتی کردئیے جنہیں پتہ ہی نہیں کرکٹ کیسے چلاتے ہیں۔عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ کرکٹرز آج روڈ پر آگئے ہیں، کوئی مزدوری کررہا ہے تو کوئی رکشہ اور کوئی بائیک چلا رہا ہے۔

جاوید میانداد نے دعویٰ کیا کہ آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

About The Author