دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ کا گمنام ٹیلنٹ : جمعہ خان بابر مرحوم۔۔۔گلزار احمد

اس طرح 1947ء میں پارٹیشن کے فسادات انکی آنکھوں کے سامنے ہوئے اور وہ زخمیوں کی مرحم پٹی میں مصروف رہے۔

‌ڈیرہ کی سرزمین نے بڑے اعلی دماغ پیدا کیے اور انہوں نے بڑے کارنامے سر انجام دیے مگر ہماری نئی نسل کو ان کا پتہ نہیں۔ جمعہ خان ریٹائیرڈ ڈپٹی کمشنر مرحوم ان ٹیلنٹڈ لوگوں میں شامل تھے۔ آپ ڈیرہ میں 1919 ء میں پیدا ہوئے اور 2011ء میں 92 سال کی عمر میں وفات پائی۔

انہوں نے اسلامیہ ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور 1941 ء میں فوج میں حوالدار بھرتی ہو گیے۔ سروس کے دوران انہیں بمبئی ۔ایران اور عراق کے محازوں پر بھیجا گیا اور پانچ سال گھر نہ لوٹ سکے۔آرمی میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے برطانوی کمانڈر جنرل منٹگمری نے 1944ء کو انہیں فوج میں کیپٹین بنانے کی سفاش کی۔ وہ 1945ء میں راولپنڈی ISSB ٹسٹ دینے آئے جہاں ان کو کپتان منتخب ہونا تھا کہ ان کی والدہ اپنے 5 سال سے گم اکلوتے بیٹے کو ڈھونڈتے وہاں پہنچ گئی اور زبردستی واپس ڈیرہ لے آئیں اس طرح انکو فوج سے ریٹائر ہونا پڑا۔

دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد وہ ڈیرہ کے ہسپتال میں کمپاوڈر کی خدمات سرانجام دینے لگے۔

اس طرح 1947ء میں پارٹیشن کے فسادات انکی آنکھوں کے سامنے ہوئے اور وہ زخمیوں کی مرحم پٹی میں مصروف رہے۔

1960ء میں ہنگو کے پٹوار سکول سے ٹریننگ کی جہاں وہ فرسٹ آئے اور اس طرح ان کا پٹواری کا کیریر شروع ہوا۔ جمعہ خان جلد نائب تحصیلدار۔تحصیلدار ۔

سیشن جج کے اختیارات اس وقت کلاس ون افسر کو تفویز ہوتے تھے۔ریونیو افسر۔اسٹنٹ کمشنر اور 1975ء میں ریٹائیرمنٹ کے وقت ڈپٹی کمشنر بن گیے۔1969ء میں جب PCS اکیڈیمی پشاور شروع ہوئی تو وہاں پڑھانے کے لیے انکو بلایا گیا۔چھ ماہ بعد انہیں بہترین ٹیچر کا سرٹیفکیٹ اور PCS کی اعزازی سرٹفکیٹ پیش کی گئی۔ سارے صوبے کے افسر ان سے ریونیو معاملات میں مشورہ لیتے تھے۔

جمعہ خان صاحب کی اولاد میں چار بیٹےاور چار بیٹیاں ہیں۔سب سے بڑے بیٹے ڈاکٹر حسین بابر بنوں میڈیکل کالج کے پرنسپل ہیں۔دوسرے ڈاکٹر نعمت اللہ گومل یونیورسٹی میں ڈائیکٹر اکیڈیمک ہیں تیسرے بیٹے پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ بابر نمل انسٹیٹیوٹ میانوالی میں ہیں۔ان کے چوتھے بیٹے ڈاکٹر عنایت اللہ آجکل انجنیرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کے وائس چانسلر ہیں۔اس سے پہلے گومل یونیورسٹی کے وی سی رہے۔

‌جمعہ خان کے بڑے داماد ہمارے بزرگ صحافی اور دوست مرحوم سونا خان کے بیٹے اللہ نواز بابر ہیں جن کی نیو فریینڈز گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسی ہے۔ ان کے دوسرے داماد تاج محمد خان ڈائیرکٹر فوڈ بلوچستان ہیں۔تیسرے داماد سپورٹس ڈائیرکر بہرام خان اور چوتھے داماد عبداللہ شاہ بختیار آف درابن کلاں ہیں۔

About The Author