چین کا پابندیوں پر ردعمل، امریکی سینیٹرز پر پابندی کا اعلان کردیا۔
چین نے اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملے پر امریکہ کی پابندیوں کے جواب میں وہ سینیٹرز سمیت 11 اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔
چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے چینی حکومت کے 11 عہدیداروں پر پابندی ہانگ کانگ
اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ
امریکہ کے اس طرح کے اقدامات بین الاقومی قانون اور بنیادیں عالمی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
اور چین اس کو یکسر مسترد اور مذمت کرتا ہے۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا
اے وی پڑھو
پاکستان اور چین کا خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق،ترجمان دفتر خارجہ
چین میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا
چین اور بھارت کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی