دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے آپ کے بالوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

جن کو کوویڈ 19 کی طویل مدتی علامات کا سامنا کرنا پڑا وہ کہتے ہیں کہ بالوں کا گرنا وائرس کا سائیڈ ایفیکٹ ہے

کورونا وائرس سے آپ کے بالوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور ٹوئٹر پر ‘می ٹو’ ٹرینڈ کا آغاز کرنے والی ایلسا میلانو کو اب کورونا سے صحت یابی کے بعد بالوں کے تیزی سے گرنے کا سامنا ہے۔

اپنی ویڈیو میں انہوں نے شائقین کو ٹوٹے ہوئے بالوں کا گچھا دکھاتے ہوئے کہا کہ

ایک برش کرنے سے ان کے اتنے سارے بال اتر گئے۔۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق وہ لوگ جن کو کوویڈ 19 کی طویل مدتی علامات کا سامنا کرنا پڑا

وہ کہتے ہیں کہ بالوں کا گرنا وائرس کا سائیڈ ایفیکٹ ہے۔

گزشتہ ہفتے ایلسا میلانو نے انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس اور اینٹی باڈیز کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب ان کا کورونا وائرس اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اداکارہ نے کوویڈ-19 ٹیسٹنگ نظام کو ناقص قرار دیا تھا ساتھ ہی اپنا پلازما عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

About The Author