دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: کورونا کے لئے وقف شدہ اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے

بھارتی ریاست گجرات میں کورونا کے لئے وقف شدہ اسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے شریئے اسپتال میں آگ لگنے کے

بعد اسپتال کے 40 مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ،

تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

About The Author