دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیروت میں خوفناک دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ

ریسکیو عملے نے 30 گھنٹے بعد ایک شخص کو اور 24 گھنٹے بعد ایک بچی کو شدید زخمی حالت میں بچالیا

بیروت میں خوفناک دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں

تاہم ریسکیو عملے نے 30 گھنٹے بعد ایک شخص کو اور 24 گھنٹے بعد ایک بچی کو شدید زخمی حالت میں بچالیا

رپورٹ کے مطابق امین آل زاہد نامی شخص بندرگاہ پر کام کرتا تھا

جب خوفناک دھماکے نے اسے اڑا کر سمندر میں پھینک دیا

30 گھنٹے سمندر میں تیرنے کے بعد ریسکیو عملے نے امین کو ریسکیو کیا

جو شدید زخمی حالت میں حیران کن طور پر زندہ تھا۔ دوسری جانب رات کو ملبے تلے

موجود ایک بچی کو 24 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

جس کا سر ملبے سے باہر ہونے پر ریسکیو عملے نے ٹارچ کی روشنی میں بچی کو ریسکیو کیا۔

About The Author