نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ: ہیپی میل کے نگٹس سے چکن کے بجائے چہرے کا ماسک برآمد

جس کی وجہ سے ان کی 6 سالہ بیٹی کو پھندہ لگ گیا

برطانیہ میں معروف فاسٹ فوڈ کمپنی کے ہیپی میل کے نگٹس میں سے چکن کے بجائے چہرے کا ماسک نکل آیا،

برطانوی علاقے آلڈرشاٹ کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور فاسٹ فوڈ چین سے خریدے گئے کھانے میں سے چہرے کے ماسک کے حصے برآمد ہوئے

جس کی وجہ سے ان کی 6 سالہ بیٹی کو پھندہ لگ گیا، لارا کا کہنا ہے کہ چکن نگٹ ان کی بیٹی کے گلے میں پھنس گئی

تو انہیں بچی کے حلق میں اُنگلی ڈال کر اسے قے کرنے پر مجبور کرنا پڑا۔

32 سالہ خاتون کے مطابق نگٹ کے اندر نیلے رنگ کا ماسک کا ٹکڑا تھا جو پکنے کی

وجہ سے اکڑ چکا تھا، فاسٹ فوڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں

About The Author