دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے جانے والے لویا جرگہ پر اعتراض

طالبان کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے

طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے جانے والے لویا جرگہ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کی مخالفت کردی۔

طالبان کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی قبضہ ختم ہونے کے بعد امن اور بین الافغان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان کی آزادی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہوگا۔

دوسری جانب افغان حکومت اب تک 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے

جبکہ طالبان امریکہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں۔

About The Author