اسلام آباد: پاکستان میں ساڑھے تین ماہ بعد کورونا کے سب سے کم کیسز آج رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 29 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 26 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 223 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 774، اسلام آباد 15 ہزار 76، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 93، گلگت بلتستان دو ہزار 180 اور پنجاب میں 93 ہزار 197 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 148، سندھ میں 2 ہزار 224، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ