اوباما ، جو بائیڈن اور بل گیٹس سمیت معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔
بین الاقوامی خبرایجسنی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ ،، گراہم ایون کلارک ،، کو ٹمپا شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گراہم کلارک پر ایک لاکھ سے زائد بٹ کوائنز دھوکہ دہی سے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ہیکنگ سے فائدہ اٹھانے والے ،، برطانیہ کے انیس سالہ میسن شیپرڈ اور ، امریکہ کی بائیس سالہ نیما فاضلی کے خلاف بھی الگ سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پندرہ جولائی کو مائیک بلومبرگ، جیف بیزوز، ایلون مسک، سمیت کئی افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیے گئے تھے ۔۔۔
ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہیکر نے کمپنی کے ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کر لی تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ