نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ریاست الاسکا میں دو طیارے ٹکرا گئے، 7افراد ہلاک

حادثے میں ریاستی قانون ساز سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے،، طیارے کا ملبہ ہائی وے پر گرنے سے راستہ بند کردیا گیا،،

 امریکی ریاست الاسکا میں واقع جزیرہ نما کینائے پر سولٹنہ ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کی صبح دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ایک بیان کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ، ہوائی اڈے سے شمال مشرق میں دو میل کی دوری پر ایک انجن والے ڈی ہاولینڈ ڈی ایچ سی -2 بیور طیارہ دو انجن والے پائپر ایزٹیک طیارے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

این ٹی ایس بی الاسکا کے چیف کلینٹ جانسن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اسٹرلنگ ہائی وے کے قریب گرا ہے۔

دونوں طیاروں میں سوار افراد کی حتمی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اسپتال کے ترجمان نے جمعہ کی سہ پہر کو بتایا کہ سولٹنہ کے وسطی جزیرہ نما اسپتال میں ایمبولینس کے ذریعے لائے جانے والے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

اے ڈی این کے مطابق ، ان کے متعدد ساتھیوں نے اس حادثے میں الاسکا ہاؤس کے نمائندے گیری نوپے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نوپے کی اہلیہ ہیلن نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح اپنا طیارہ اڑارہے تھے۔

الاسکا کے گورنر مائک ڈنلے نے جمعہ کے روز پیر تک مسٹر نوپے کے اعزاز میں امریکی جھنڈے اور صوبہ الاسکا کے جھنڈے کو آدھا جھکانے کا حکم دیا ہے۔

حادثے میں ریاستی قانون ساز سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے،، طیارے کا ملبہ ہائی وے پر گرنے سے راستہ بند کردیا گیا،، فضائی حکام کے مطابق ایک طیارے میں پائلٹ سمیت 5 افراد سوار تھے جبکہ دوسرے ائیر کرافٹ کو قانون ساز چلا رہے تھے۔

الاسکا کے بہت سے رہنماؤں نے مسٹر نوپے کی موت پر غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

About The Author