امریکی معیشت کو 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا،
تجارتی ویب سائٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے حساب سے سکڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا
اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے
جب کورونا کی وبا پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔
ویب سائٹ کے مطابق کئی ریاستیں وبا کے مسلسل پھیلاؤ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بحال نہیں کرسکیں،
وفاقی حکام کو خدشہ ہے کہ دو ہزار بیس میں امریکی معیشت 6 چھ اعشاریہ 9 فیصد تک گر سکتی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس