دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرانتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر اضافی خرچ کرنےکا الزام عائد

81 صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر کی مہم اور مہم کمیٹی پر 17 کروڑ ڈالر اہم افراد پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم، خاندان کے افراد، قریبی ساتھیوں کو رقم دینے کا الزام،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر اضافی خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کو کمپنیوں کے ذریعے خطیر رقم منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا،

رپورٹ کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیم نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر مبنی درخواست دائر کردی ہے،

کمپین لیگل سینٹر کا کہنا تھا کہ 81 صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر کی مہم اور مہم کمیٹی پر 17 کروڑ ڈالر اہم افراد پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ مہم کو مؤثر انداز میں داغدار کیا گیا ہے

About The Author