دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طالبان اور افغان حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پرجنگ بندی کا اعلان

جنگ بندی کا آغاز جمعے کے روز سے ہوگا جو تین دن تک نافذالعمل ہوگا۔

افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین دن کےلیے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

جنگ بندی کا آغاز جمعے کے روز سے ہوگا جو تین دن تک نافذالعمل ہوگا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جنگ بندی سے متعلق آگاہ کیا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران طالبان کسی قسم کی کارروائی نہیں کریں گے،

اور صرف دفاعی پوزیشن میں رہیں گے، دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے،

سیکیورٹی فورسز کو سیزفائر کا حکم دیا ہے، اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیق نے بیان میں کہا ہے کہ

اگر طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

About The Author