بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو ایودھیا مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے،
متنازع زمین کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے ٹرسٹ کے مطابق وزیراعظم مودی آئندہ ماہ 5 اگست کو ایودھیا مندر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ سنگِ بنیاد کی تقریب 5 اگست کو رکھی گئی ہے
جو علم نجوم کے لحاظ سے ہندوؤں کے لیے بہت اچھا دن ہے۔
تاہم اسی روز بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کو ختم کرنے
کے یکطرفہ فیصلے کو بھی ایک برس مکمل ہوجائے گا،
بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو 1992 میں شہید کی گئی
تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے
اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری