دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم بدعنوانی کےالزامات میں مجرم قرار

پہلے ٹرائل میں بدعنوانی کے تمام سات الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو مقدمے کے پہلے ٹرائل میں بدعنوانی کے تمام سات الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا،

نجیب رزاق کو اپنے خلاف بدعنوانی کے جن الزامات کا سامنا ہے،

ان کا تعلق 1MDB نامی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے کی جانے والی رقوم کی مبینہ چوری اور منی لانڈرنگ سے ہے۔

کوالالمپور جج کے مطابق مقدمے کی سماعت میں تمام شواہد پر غور کرنے کے بعد استغاثہ نے

کامیابی سے معاملے کو شک سے بالاتر ثابت کردیا۔

About The Author