دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہا، نریندر مودی

چند مہینوں سے جس طرح سے پورا بھارت متحد اور کورونا کے خلاف لڑ رہا ہے اس نے بہت سے خدشات کو غلط ثابت کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہا،

نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ

گذشتہ چند مہینوں سے جس طرح سے پورا بھارت متحد اور کورونا کے خلاف لڑ رہا ہے

اس نے بہت سے خدشات کو غلط ثابت کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہذا سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک شخص کو بھی کھونا افسوسناک ہے

لیکن بھارت لاکھوں شہریوں کی جان بچانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کورونا کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے۔

یہ بہت سی جگہوں پر تیزی سے پھیل رہا ہے ، لہذا ہمیں بہت چوکس رہنے کی ضرورت ہے

About The Author