دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی خاندان کی آپسی رنجشوں میں مزید اضافہ

میگھن مارکل کے الزامات پر شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بھی چپ نہ رہ پائیں اور خاموشی توڑ دی

برطانوی شاہی خاندان کی آپسی رنجشوں میں مزید اضافہ ہونے لگا۔۔۔۔ اگست میں شائع ہونی والی کتاب فائنڈنگ فریڈم میں شہزادی میڈلٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ

ان کا رویہ میگھن مارکل سے ٹھیک نہیں تھا، تاہم ترجمان ہیری اور میگھن کا کہنا ہے کہ مصنف نے کتاب سے متعلق شاہی جوڑے کا کوئی انٹرویو نہیں لیا۔

میگھن مارکل کے الزامات پر شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بھی چپ نہ رہ پائیں اور خاموشی توڑ دی۔۔۔ کہتی ہیں میگھن کا کھلے دل سے استقبال کیا، خاندان میں قبول نہ کرنے کا الزام غلط ہے،

میگھن مارکل کے الزامات پر کیٹ مڈلٹن بھی خاموش نہ رہیں
شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دئے۔

کیٹ میڈلٹن کا کہنا ہے کہ میگھن مارگل کو شاہی خاندان میں قبول نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔
میگھن کا کھلے دل کے ساتھ شاہی خاندان میں استقبال کیا گیا

امومیڈ اسکوبی اور کیرولین دوراند نامی مصنف نے میگھن مارکل کی بائیو گرافی فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب میں الزام لگایا کہ شہزادی کیٹ اور شہزادہ میگھن میں تعلقات شروع سے ہی ناخوشگوار تھے

کتاب میں دعویٰ کی گیا کہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان میں فئیر ویل پارٹی کی دوران کیٹ مڈلٹن نے بری طرح سے جھڑکا تھا

تاہم کیٹ اور ولیم کی دوستوں کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے نے میگھن مارکل کو شاہی خاندان میں کھلے دل سے خوش آمدید کہا تھا

کتاب کے مصنفوں کو شہزادی میگھن اور شہزادہ ہیری کے قریبی دوست کے طور پر جانا جاتا ہے
تاہم فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب سے متعلق شاہی خاندان سے دستبردار جوڑے نے انٹرویو دینے سے انکار کردیا

شہزادہ ولیم کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے اس کتاب کی اشاعت سے شہزادہ ولیم کی دل آزاری ہوئی ہے
فائنڈنگ فریڈم میں بتایا گیا کہ میگھن مارکل کو شاہی محل میں نسل پرستی کا بھی سامنا کرنا پڑا

ترجمان میگھن مارکل اور شہزاد ہیری کے مطابق فائنڈنگ فریڈم کے مصنف نے ڈیوک اور ڈچز سے کوئی انٹرویو نہیں لیا

اور کتاب محض مصنف کے ذاتی تجربات اور نظریات کو آگے رکھ کے لکھی گئی ہے

About The Author