دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادارہ برائے انسانی حقوق نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ ملک میں پولیس کو لگام ڈالے

امریکہ کو یہ تنبیہ شکاگو اور پورٹ لینڈ میں پولیس کی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد کی گئی ہے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں پولیس کو لگام ڈالے۔

امریکہ کو یہ تنبیہ شکاگو اور پورٹ لینڈ میں پولیس کی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ

امریکی پولیس اور سیکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف حد سے زیادہ طاقت کے استعمال سے باز رہیں۔

سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں مظاہروں نے نسل پرستی کے خلاف ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کر لی،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے نیشنل فورس تعینات کی تھی

جس نے عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔
ٓ

About The Author