راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے چار معصوم بچیوں سمیت نو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع پر راولپنڈی سے ایلیٹ فورس کمانڈوز کو چونترہ روانہ کیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
مرنے والوں میں پانچ خواتین، چار بچیاں شامل ہیں۔
قتل ہونے والی خواتین میں سلیم اختر، نثار بی بی،سدرہ بی بی، ازرام بی بی، عابدہ شاہین شامل ہیں۔
قتل ہونے والی بچیوں میں ایمان فاطمہ، صبیحہ، فرحان شامل ہیں۔
زخمیوں میں نورفاطمہ، عثمان اور ابراہیم شامل ہیں۔
سی پی او ڈی آئی جی احسن یونس مزید نفری لے کر موقع پر پہنچے، پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لرزہ خیز واردات میال گاؤں پیں پرانی دشمنی پر پیش آئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ