دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلمان شہباز کو خاندان کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل

سلمان شہباز اپنے خاندان کی سولہ کمپنیز میں دو ارب چھپن لاکھ بائیس ہزار سات سو شئیرز کے مالک ہیں

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو خاندان کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا،

سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔۔

احتساب بیورو لاہور کی دستاویزات کے مطابق اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں

ملوث سلمان شہباز اپنے خاندان کی سولہ کمپنیز میں دو ارب چھپن لاکھ بائیس ہزار سات سو شئیرز کے مالک ہیں،

انہوں نے آٹھ کمپنیوں میں اکیاون کروڑ پندرہ لاکھ ستانوے ہزار آٹھ سو چھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے،،

سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور میں ایک ارب ستر کروڑ چھیاسی لاکھ چھتیس ہزار کے شئیرز ہیں، دو سو نو کنازل زرعی اراضی تحصیل بھوانہ میں ان کے نام ہے،

سلمان شہباز کے پاکستان میں دس اور لندن میں ایک بینک اکاونٹ ہے،

ان کے ڈیری بزنس میں پینتیس کروڑ تراسی لاکھ، شریف ملک پروڈکٹس میں گیارہ کروڑ بائیس لاکھ، شریف فیڈ مل مین دس کروڑ سے زائد کے شئیرز ہیں،

سلمان شہباز مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ،

رمضان انرجی، اے جی انرجی، العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس کمپنی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔۔۔

About The Author