دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم

انہیں اس فیصلے پر چینی سیاسی اقدامات نے اکسایا ہے

چین نے بھی امریکہ پر جوابی وار کردیا،، چینی شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دے دیا

چینی وزارت خارجہ کے مطابق اقدام امریکہ کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے پر لیا گیا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ

انہیں اس فیصلے پر چینی سیاسی اقدامات نے اکسایا ہے۔ تاہم چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا

یہ فیصلہ اشتعال انگیز اور بلا جواز ہے۔ کچھ نامعلوم افراد کی فلم بنائے جانے کے بعد یہ بیانات سامنے آئے ہیں۔

یہ افراد قونصل خانے کے صحن میں کاغذات جلا رہے تھے۔

امریکہ اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ کے محکمہ انصاف نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُن ہیکروں کی مدد کر رہا ہے

جو  کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف امریکی لیباریٹریوں پر حملے کر رہے ہیں

جہاں کوویڈ 19 کی ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔

About The Author