کورونا کا کوئی کیس نہ ہونے کے باوجود شمالی کوریا نے ویکسین بنانے کا اعلان کردیا،
شمالی کوریا کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عالمی وبا کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
لیکن حیران کن طور پر پیانگ یانگ نے کورونا کی ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ
ملک میں وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے
اور اس کی انسانوں پر آزمائش شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ امریکہ،
برطانیہ، چین اور دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے کوورنا وائرس سے
بچاؤ کی ویکسین کی تیاری اور اس کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس