دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں نے دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا قلعہ چکنا چور کردیا

شنگھائی میوزیم آف گلاس میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا ڈزنی کاسل 2 بچوں کے کھیل کے دوران زمین بوس ہوگیا

بچوں نے دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا قلعہ چکنا چور کردیا،

شنگھائی میوزیم آف گلاس میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا ڈزنی کاسل 2 بچوں کے کھیل کے دوران زمین بوس ہوگیا،

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی شیشہ گر میگوئیل ایریباس نے سنڈریلا کے قلعے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کانچ سے بنا شاہکار 500 گھنٹوں میں بنایا تھا

لیکن 2 بچوں نے اسے ایک سیکنڈ میں برباد کردیا۔ 60 کلو وزنی قلعے میں 5 لاکھ گلاس لوپس اور 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا تھا،

قلعے کو 2016 میں میوزیم کی پانچویں سالگرہ پر تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا،

قلعہ تقریباً 30 ہزار انفرادی حصوں سے مل کر بنا تھا

اور اس کی مالیت 50 ہزار پاؤنڈ کے برابر ہے۔

قلعے کی مرمت کی کوشش کے لیے شنگھائی میوزیم آف گلاس نے میگوئیل ایریباس سے رابطہ کیا ہے

لیکن وہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث چین کا سفر نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب بچوں کے والدین نے حادثے پر معافی مانگی ہے

اور قلعے کی مرمت کی ذمہ داری اٹھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

About The Author